الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
چند اہم نکات
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب انتخابی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہم پر کوئی پابندی نہیں ہے کہ انتخابات صرف سیکرٹری یونین کونسلز کے ذریعے ہی کرائے جائیں۔ تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ پنجاب میں انتخابات ہونے والے ہیں۔








