پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض ملنے کی توقع؛ آئی ایم ایف نے اہم اجلاس طلب کرلیا
آئی ایم ایف کا اجلاس
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی خاتون وکیل نے سینٹری پیڈز پر ٹیکس کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
قرض کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی، جس میں پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے۔
اس کے علاوہ، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
اجلاس کا ایجنڈا
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے کیلنڈر کے مطابق، ایگزیکٹو بورڈ پاکستان اور صومالیہ کے ساتھ ایس ایل ایز کی منظوری کے لیے 8 دسمبر کو دو الگ الگ اجلاس منعقد کرے گا۔
بورڈ میٹنگ سے پہلے توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ایک تکنیکی مشن کی تیار کردہ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسٹک (جی سی ڈی) اسسمنٹ رپورٹ جاری کرے گا، جو ای ایف ایف کے تحت کلیدی ساختی معیارات میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
رپورٹ کی تاخیر
اس رپورٹ کو جاری کرنے کی آخری تاریخ جولائی کے آخر میں تھی، جو بعد ازاں اگست کے آخر میں اور پھر اکتوبر کے آخر میں دوبارہ ترتیب دی گئی، تاہم پاکستان حکام اور آئی ایم ایف کی ماہر ٹیم کے درمیان بنیادی طور پر تکنیکی اور حقائق پر مبنی اختلاف کی وجہ سے اب تک اس کی تکمیل نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
آئی ایم ایف مشن کا دورہ
واضح رہے کہ آئی ایم ایف مشن نے اس سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس نے سپریم کورٹ آف پاکستان، قانون و انصاف ڈویژن، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، اراکین پارلیمنٹ، قومی احتساب بیورو، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ملاقاتیں کیں اور ایک جامع رپورٹ پیش کی، جس میں عوامی مالیاتی انتظام میں خامیوں اور کمزوریوں و ٹیکس کے نظام میں کمی کی نشاندہی کی گئی۔
بدعنوانی کی رپورٹ
آئی ایم ایف مشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ موجودہ گورننس میکنزم کے تحت سرکاری افسران کی اکثریت اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے اثاثے ٹیکس حکام یا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ظاہر نہیں کر رہی۔ احتساب کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار ناکافی تھا، کیونکہ ریگولیٹری اداروں سمیت بہت سے اداروں کو جانچ پڑتال کی ضروریات سے مستثنیٰ حاصل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ بیوروکریٹک اور سیاسی منظر نامے میں بدعنوانی کی وسیع پیمانے پر رپورٹس سامنے آئی ہیں اور پاکستان نے مختلف بین الاقوامی بدعنوانی کی فہرست میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔








