سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، واپس نہیں لے سکتے؛سینیٹر علی ظفر
سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، واپس نہیں لے سکتے۔
قانونی مسائل کی نشاندہی
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ میرے مطابق سیف اللہ ابڑو آج ووٹ نہیں دے سکتے۔ سینیٹ میں پاس ہونے والے قانون میں اتنی غلطیاں نکلیں کہ دوبارہ لایا جارہا ہے۔








