سعودی عرب میں بارشوں کی پیشگوئی
سعودی عرب میں بارشوں کی پیشگوئی
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں چار دن بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے: بنیامن نتن یاہو
موسمیاتی مرکز کی اطلاع
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس اور قانونی ماہرین نے بجٹ کے ٹیکس اقدامات پر سنگین خدشات اور آئینی اعتراضات اٹھا دیے
عوام کی رہنمائی
انہوں نے کہا کہ مملکت سعودیہ میں رہنے والے تمام لوگ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور موسم کی تازہ معلومات کے لیے موسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات سے آگاہ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی اور شوہر کے خلاف سرکاری زمین فروخت کرنے پر ایک اور مقدمہ درج
نماز استسقاء
واضح رہے کہ آج سعودی عرب میں طلوع آفتاب کے پندرہ منٹ بعد نماز استسقاء ادا کی گئی، جس میں خشک سالی کے خاتمے اور بارش کے لیے دعا کی گئی۔
شاہی فرمان اور دعائیں
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت مملکت کے شہریوں اور غیر ملکی مسلمانوں نے اللہ کے حضور بارش کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔








