جدہ میں “ٹرینچ لیس مڈل ایسٹ 2025” نمائش و کانفرنس کا آغاز
جدہ میں بین الاقوامی نمائش کا آغاز
جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے شہر جدہ میں "جدہ ویژن ایکسپو کمپنی" کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الاقوامی نمائش و کانفرنس "ٹرینچ لیس مڈل ایسٹ 2025" کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب جدہ ہلٹن ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کا باقاعدہ افتتاح جدہ چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل رامز آل غالب نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماں میں چور نہیں ہوں، چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی
نمائش کا مقصد اور اہمیت
یہ نمائش مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش قرار دی جا رہی ہے، جس میں دنیا بھر سے ماہرین، انجینئرز، حکومتی نمائندگان اور نجی ادارے شریک ہیں۔ نمائش کا مقصد جدید "ٹرینچ لیس" (Trenchless) ٹیکنالوجی کے فروغ اور خطے میں پائیدار انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے جدید اختراعات کو متعارف کرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی؛ تارکین وطن کی دو کشتیوں سمندر میں ڈوب گئیں، پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے
شرکت کرنے والی کمپنیاں اور ان کی جدت
نمائش میں مختلف ممالک کی معروف کمپنیاں اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور تحقیقی پیش رفت پیش کر رہی ہیں، جبکہ شرکاء کو جدید انجینئرنگ آلات، واٹر مینجمنٹ، زیرِ زمین نیٹ ورکنگ اور تعمیراتی تکنیکوں کے نئے رجحانات سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
سعودی ویژن 2030 اور معیشت پر اثرات
اس موقع پر جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر ابراہیم کھوسہ نے کہا کہ "سعودی ویژن 2030 کے تحت مملکت میں جدید مشینری کے استعمال سے متعدد منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، جس سے بین الاقوامی کمپنیوں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔"
نمائش کی تفصیلات
نمائش دو روز تک جاری رہے گی، جس میں انفراسٹرکچر کے مستقبل اور جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر تفصیلی سیشنز اور ورکشاپس بھی منعقد کیے جائیں گے۔








