آہستہ آہستہ دل کے سارے زخم پرانے سلتے ہیں۔۔۔
رنگین خواب
اک در بند ہوتا ہے جب تو سو دروازے کھلتے ہیں
کوئی بچھڑ جو اپنا جائے دوست نئے بھی ملتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر نے اپنے 15 مریضوں کو قتل کردیا، شواہد مٹانے کیلئے متاثرین کے گھروں کو آگ بھی لگاتا رہا
خوشیوں کی دستک
آہستہ آہستہ خوشیاں دل پر دستک دیتی ہیں
ہولے ہولے دل کے سارے زخم پرانے سلتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کردیا
محبت کے رنگ
دیکھو تو اس دنیا میں ہیں پیار کے کیسے بکھرے رنگ
کوئی مدہم مدہم سے تو کچھ گہرے بھی ملتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
روشنی کی امید
کالی رات گزر جائے گی اور سویرا ہوگا
دیکھنا آج حقیقت میں یہ سارے سپنے ڈھلتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: سورج کسی کے باپ کا نہیں ہے
چاند کی طرف چلنا
میرا ہاتھ پکڑ کر اب تم چاند کے پار اُتارو بھی
ہم تم چاند ستاروں کے سنگ چلتے چلتے چلتے ہیں
محبت کی روشنی
فرحت کی آنکھوں میں دیکھو پیار کے دیپ جلے ہیں اب
ہم تم روشن راہوں پر چاہت کے سنگ نکلتے ہیں
کلام : ڈاکٹر فرزانہ فرحت (لندن)








