تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع دینے والی قاتل ماں فرار

خاندانی جھگڑے کا خوفناک انجام

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر جش پور میں ایک خاتون نے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے ہی شوہر کو ہتھوڑا مار مار کر قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، نیشنل ہائی وے وکلا احتجاج، مظاہرین پر بلٹ پروف جیکٹس، واکی ٹاکی، گیس شیلز چوری کے مقدمات درج

واقعے کی تفصیلات

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جش پور سے تعلق رکھنے والی منگریتا نامی خاتون حال ہی میں ممبئی سے واپس آئی تھیں۔ جھگڑے کے دوران، منگریتا نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کو سوٹ کیس میں بند کر کے اپنی بیٹی کو فون پر اعتراف جرم کیا۔ اس کے بعد، منگریتا دوبارہ ممبئی فرار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزارت صحت کی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی سفارش

پولیس کی تفتیش

بھارتی پولیس کے مطابق، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جوڑے کے درمیان روز جھگڑا ہوتا تھا۔ واقعے کے روز دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا، جس دوران طیش میں آکر منگریتا نے اپنے شوہر سنتوش بھگت کو ہتھوڑا مار مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ شوہر کے قتل کے بعد منگریتا نے اس کی لاش کو کمبل میں لپیٹ کر سوٹ کیس میں رکھ دیا۔ قتل کے بعد خاتون نے اپنی شادی شدہ بیٹی کو کال کرکے بتایا کہ 'میں نے تمہارے باپ کو قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش سوٹ کیس میں ہے'۔ ماں کی کال سننے کے بعد بیٹی گھبرا کر فوراً میکے پہنچ گئی اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کارروائی

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر میں موجود سوٹ کیس کھولا تو اس میں سنتوش کی کمبل میں لپٹی لاش موجود تھی۔ لاش کے چہرے اور ہاتھوں پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔

پولیس کی جانب سے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...