سینیٹ؛ سری لنکن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تعریفی قرارداد متفقہ طور پر منظور
سینیٹ میں سری لنکن ٹیم کے لیے خراج تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے سری لنکن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تعریفی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دیدی
قرارداد کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سری لنکن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تعریفی قرارداد سینیٹ میں پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر قانون، اعظم نذیر تارڑ نے یہ قرارداد پیش کی، جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم نے شاندار سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔








