دہشتگردی واقعات پر کیا افغانستان کے اندر کارروائی کی جائے گی؟ وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا
وفاقی وزیر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد دھماکے کے حملہ آور افغان شہری تھے۔
افغانستان میں کارروائی کا امکان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، صحافی کے سوال ’کیا افغانستان کے اندر کارروائی کی جائے گی‘ کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ اس پر اب حکومتی سطح پر فیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ ہم پر حملے کریں اور ہم چپ بیٹھ جائیں۔








