جدہ میں پاکستانی انویسٹر فورم کی تشکیل نو، چناؤ کا شیڈول سامنے آگیا
سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں کاروبار کے حوالے سے غیر ملکیوں کو ملنے والی سہولیات کے پیش نظر پاکستانی سرمایہ کار سرگرم ہیں۔ سعودی حکومت کے اجازت کے ساتھ اس وقت تقریباً 170 سے زائد پاکستانی سرمایہ کار جدہ میں اپنے ادارے کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کو سہولیات پہنچانے کے لیے سفارت خانہ پاکستان اور قونصلیٹ جدہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے وفد کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، یومِ الحاقِ پاکستان پر جلسے میں شرکت کی دعوت
پاکستانی سرمایہ کار فورم کی تشکیل نو
جدہ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی فورم کی تشکیل نو کے لئے پاکستان قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن نے جدہ کے تمام پاکستانی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا ہے کہ قونصلیٹ اپنی زیر نگرانی میں سال 2025-2026 کے عہدیداروں کا انتخاب کرے گا۔ اس سلسلے میں تمام پاکستانی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ صدر اور سیکریٹری کا چناؤ 19 نومبر 2025 کو کریں گے۔ عہدے کے خواہش مند 13 نومبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن میں جمع کراسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کیلئے جو کہا وہ غلط ہے، بیرسٹر گوہر کھل کر بول پڑے۔
فورم کے مقاصد اور اہمیت
کمرشل قونصلر سعادیہ خان نے کہا کہ قونصلیٹ کی خواہش ہے کہ پاکستان انویسٹرز فورم ایک مرتبہ پھر مزید سرگرمی سے پاکستان اور سعودی عرب کی تجارت اور پاکستان کیلئے ذرمبادلہ کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے۔ فورم کے اغراض و مقاصد میں شامل ہیں:
- سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان تعاون اور رابطے کو فروغ دینا
- نئے سرمایہ کاروں کو درپیش عام مسائل پر تبادلہ خیال اور حل فراہم کرنا
- پاکستانی سرمایہ کاروں کی مہارت کو بڑھانے کے لئے صلاحیت سازی کے سیمینارز/ورکشاپس کا اہتمام کرنا
- تجارتی وفود کے دوروں کا اہتمام کرنا
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے 10 پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری
فورم کی رکنیت اور انتخابی عمل
فورم کی رکنیت کے لئے ضروری ہے کہ وہ درست MISA لائسنس اور CR حاصل کریں۔ انہیں آن لائن پورٹل www.pifjmembership.org پر ممبرشپ فارم مکمل کر کے جمع کرانا ہوگا۔
عہدیداران (صدر، سیکرٹری جنرل) کے انتخاب کا عمل دو سال کی مدت کے لیے ہوگا۔ امیدواروں کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔ صرف رجسٹرڈ ممبر عہدیدار کے لئے امیدوار بننے کا حق رکھتے ہیں، اور کوئی بھی عہدیدار دو بار سے زیادہ منتخب نہیں ہوسکتا۔
ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام
بیس (20) ممبران پر مشتمل ایک ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی قیادت ایک "کمیٹی کا سربراہ" کرے گا۔ کوئی بھی عہدہ دار "عدم اعتماد کے ووٹ" کے ذریعے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی قونصلیٹ اور فورم کے تمام ممبران کی مشاورت سے تشکیل دی جائے گی اور اس کا مقصد فورم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے مقاصد اور کاموں سے آگاہ کرنا ہے۔








