فیصل واوڈا نے عمران خان کو باہر لانے کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ’’مشورہ‘‘ دیدیا
سینیٹر فیصل واوڈا کا عمران خان کے لیے مشورہ
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کیلیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ’’مشورہ‘‘ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 10 لوگ جنہیں 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا
عمران خان کی رہنمائی کی خواہش
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں۔ وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعظم اور صدر سے ملیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں جب کہ میں عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں۔ چیف منسٹر کے پی نے امن جرگہ والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
صحافیوں سے گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمدخان میرے بھائی ہیں، ابھی ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں۔
غلطیوں کی وضاحت
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی کومہ فل سٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کردیں۔ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔








