پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.60 روپے اضافے کا امکان
قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 60 پیسے تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلیے لائحہ عمل بنا رہی ہے، وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے 16 نومبر سے ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 60 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دیدی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 96 پیسے کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ کی جانب سے دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ
دیگر ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8.82 روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7.15 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم
متوقع نئی قیمتیں
انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 49 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 288 روپے 4 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کا طریقہ کار
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتے کے روز کیا جائے گا، اوگرا کی جانب سے ہفتے کو سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی。








