سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا ’’قیمت‘‘ ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا: اسحاق ڈار
اسحاق ڈار کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا۔ سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا ’’قیمت‘‘ ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6بجے ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ منحرف ہونے کے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوتا ہے۔ رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔
تحریری استعفیٰ کی اہمیت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب تک تحریری استعفیٰ نہیں آتا، اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ جب تک الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہیں ہوجاتا، رکنیت برقرار رہتی ہے اور پروسیجر مکمل ہونے تک سیف اللہ ابڑو اس ایوان کے رکن ہیں۔ ان لوگوں نے سیاست کرنی ہوتی ہے جس کی ویڈیو بن کر پھر اڈیالہ جیل جاتی ہے۔








