27ویں آئینی ترمیم؛ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس بلا لیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فل کورٹ اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فل کورٹ اجلاس کل جمعہ نماز سے قبل ہوگا، جس میں 27 آئینی ترمیم پر بات ہوگی۔
خط لکھنے والے ججز
یادرہے کہ سپریم کورٹ کے تین ججز نے فل کورٹ اجلاس کے لیے خط لکھا تھا۔ خط لکھنے والوں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔








