بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے متعلق غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ، سنی دیول نے بھارتی میڈیا کو غصے میں گالی دے دی، ویڈیو وائرل
دھرمیندر کی علالت
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر شدید علالت کے باعث ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ
بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ
اسی دوران بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ نے دھرمیندر کے خاندان کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس افسوسناک صورتحال کے باوجود، فوٹوگرافرز دھرمیندر کی رہائش گاہ اور اسپتال کے باہر مسلسل موجود ہیں اور خاندان کے ہر لمحے کو قید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا
سنی دیول کا غم و غصہ
حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔ اداکار نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں، ویڈیوز بنا رہے ہو، شرم نہیں آتی؟
سنی دیول کا بیان
????سنی دیول نے انڈین میڈیا کو غصے میں گالی دے دی
آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، آپ کے بچے ہیں، سنی دیول pic.twitter.com/Pab8H4ba3h— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) November 13, 2025








