لاہور میں شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار
گرفتار گینگ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کاہنہ کے علاقے میں شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے، طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے: خواجہ آصف
گرفتار ملزمان کی معلومات
ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ایک ساتھی شامل ہے۔ ملزمان نے خود کو پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرتے ہوئے دفتر قائم کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سائنسی ابلاغ اور سائنس پر مبنی صحافت کے فروغ پر مشاورتی اجلاس کل پنجاب یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا میں ہوگا
شہریوں کی شکایات
شہری جب اپنے مکانات کرائے پر دینے کے لیے ان کے پاس آتے تھے تو ملزمان ان مکانات کو گروی رکھوا دیتے اور مالکان کو بتایا جاتا کہ ان کے مکانات کرائے پر دے دیے گئے ہیں۔ ملزمان شریف شہریوں کے مکانات گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں جبکہ ان کے خلاف اسی نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شاہریز اور شیر شاہ خان کی گرفتاری کو وِچ ہنٹ قرار دے دیا
پولیس کی کارروائی
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے شہریوں کے مکانات کو گروی رکھوا کر حاصل کی گئی 50 لاکھ روپے رقم برآمد کر لی ہے۔ برآمد شدہ رقم مدعی مقدمات کے حوالے کی،
موبائل فون کی برآمدگی
ایس پی ڈاکٹر ایاز حسین نے مزید بتایا کہ انویسٹی گیشن ڈویژن ماڈل ٹاؤن نے رواں ماہ کے دوران شہریوں سے چوری ہونے والے لاکھوں مالیت کے 45 موبائل فون بھی برآمد کیے ہیں۔ برآمد شدہ موبائل فون مدعی مقدمات کے سپرد کر دیے گئے۔








