قومی کرکٹرز کا کھیل کے لئے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم اور کرکٹ بورڈ کا شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکن ٹیم کا شکریہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرا دیئے گئے
پی سی بی کا شکریہ
پی سی بی کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی 20 کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن اور پی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد
شاہین آفریدی کی رائے
ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھتی ہوئی سموگ میں سانس لینا مشکل، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی
حارث رؤف کا بیان
فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سری لنکا کو یاد رکھا جائے گا۔
ابرار احمد کا تاثر
لیگ اسپنر ابرار احمد نے کہا کہ سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔ ہم سری لنکن کرکٹرز کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔
Cricket Wins! Pakistan players express heartfelt gratitude to Sri Lanka’s team and board ????????????????????
Players urging fans to come out and keep supporting in the Rawalpindi Cricket Stadium ????#PAKvSL #JeetKaScene pic.twitter.com/T3rLDNkVuc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2025








