وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی میچ کے دوران موت ہو گئی
اجلاس کی تفصیلات
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تینوں سروسز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ ترامیم کچھ دیر میں قومی اسمبلی میں بھی پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے شوقین افراد جو نیا ملک قائم کرنا چاہتے ہیں
آرٹیکل 243 میں ترمیم
آرٹیکل 243 میں ترمیم کے تناظر میں تینوں سروسز کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر اور ایڈمرل آف دی فلیٹ کے رینکس کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔ چیف آف ڈیفنس سروسز کے عہدے کی تشکیل کے لیے قانون سازی کی منظوری دی گئی، کمانڈر آف دی نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے عہدے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے گی۔
نئی قانون سازی کی منظوری
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت سے متعلق نئی قانون سازی کے لیے بل لانے کی منظوری دی گئی، کابینہ سے منظوری کے بعد بل کچھ دیر میں قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے، اس کے بعد کل سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔








