وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو چھٹی مرتبہ اڈیالہ جیل کے سامنے روک دیا گیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اڈیالہ جیل کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو چھٹی مرتبہ اڈیالہ جیل کے سامنے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ
میڈیا سے گفتگو
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "میں نے اندر جا کر ایٹمی طاقت ڈسکس کرنی ہے، کیوں ڈرے ہوئے ہیں، بچوں کی طرح ضد کر رہے ہیں، ملنے نہیں دے رہے، ملک ان سے سنبھل نہیں رہا اور ترمیم پہ ترمیم کیے جا رہے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی
جرگے کے گمشدہ افراد کا معاملہ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ "جرگے سے واپسی پر جو دو بندے غائب کیے گئے ہیں، یہ جس نے بھی غائب کیے ہیں وہ خیبرپختونخوا کے امن کا دشمن ہے اور اس نے پختون روایات کو توڑا ہے۔ کورکمانڈر صاحب سے کہوں گا کہ اس معاملے کو دیکھیں، ورنہ اس پر سخت ردعمل آئے گا۔ ہم خیبرپختونخوا میں کسی کو بھی خون کی ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔"
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
نئی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ
علی امین گنڈاپور کی جانب سے منظور کی گئی گورنر خیبرپختونخوا کی کروڑوں روپے کی گاڑی کی سمری وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مسترد کردی، کہا "فی الحال ہم کوئی نئی گاڑیاں نہیں خرید رہے۔"
یہ بھی پڑھیں: نقد پیٹرول خریدنے پر کتنے روپے اضافی دینے ہوں گے ؟ حکومت کا حیران کن فیصلہ
ایف آئی آر پر ردعمل
سہیل آفریدی نے کہا کہ "اُن کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے حوالے سے وہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے حالات مزید خراب ہوں۔ اگر میں چاہوں تو اس ایف آئی آر پر سخت ردِعمل دے سکتا ہوں، لیکن میں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ اسی لیے میں یہ ایف آئی آر واپس لے کر معاملہ ختم کر دوں گا۔"
دہشت گردی کے واقعات کی مذمت
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ "وہ ہمیشہ سخت بیانات سے گریز کرتے ہیں اور ان کا طرزِ عمل ہمیشہ حالات اور ردِعمل پر مبنی ہوتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات جہاں بھی ہوں، وہ قابلِ مذمت اور بزدلانہ ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں پیش آنے والا واقعہ بھی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اس واقعے میں ملوث تمام عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے، تاکہ وہ عبرت کی مثال بنیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔"
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو!
وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ اُن کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے حوالے سے وہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے حالات مزید خراب ہوں۔ اگر میں چاہوں تو اس ایف آئی آر پر سخت ردِعمل دے سکتا… pic.twitter.com/LcDeX4kdX0
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) November 13, 2025








