وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اعلامیہ جاری
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ قوانین کو 27ویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بس سے گاؤں گیا، سائیکل پر ابا جی کے ساتھ گاؤں کو روانہ ہوا تو لگا دیو انند کی گائیڈ دیکھ رہا ہوں، حد نظر لہلہاتے کھیت دیکھ کر میں بھی جھوم اٹھا
ترمیم شدہ قوانین کی منظوری
وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ان ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 243 میں جو ترامیم کی گئی ہیں ان کی بنیاد پر ضروری قانون سازی کی گئی ہے جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کی معیاد بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد
عہدوں کی تبدیلیاں
اعلامیہ کے مطابق ان ترامیم کے تحت چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح ان قوانین میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس، ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ یہ اسکیم اور متعلقہ قوانین میں ترمیم ہم عصر اور جدید جنگی تقاضوں کو سامنے رکھ کر تجویز کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی، وزیر داخلہ سے مل کر حل نکالیں گے، محسن نقوی
مزید قانون سازی
وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹی ٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ, 2025 کے مسودے کی بھی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 نومبر, 2025 کو ہونے والی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔








