قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئرفورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
قومی اسمبلی کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء، پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ، اہم جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
آرمی ایکٹ میں ترمیم
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا۔ بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا جس پر اسپیکر نے رائے شماری کرائی اور ایوان نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: طاہر اندرابی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان ہوں گے؛ذرائع وزارت خارجہ
ایئرفورس اور نیوی ایکٹ میں ترمیم
اسی طرح پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء میں ترمیم اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترمیم کا بل بھی خواجہ آصف نے ایوان میں پیش کیا اور اسے بھی ارکان اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
دیگر بلز کی منظوری
ایوان میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پرویسجر ترمیمی بل پیش کیا گیا اور اسے بھی منظور کرلیا گیا۔








