مرحوم عرفان صدیقی کی رسم قل ادا کر دی گئی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی اجتماعی دعا میں شرکت
قرآن خوانی کا اہتمام
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرحوم رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کی رہائشگاہ پر قرآن اور قل خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ نامور عالم دین حافظ نسیم خلیل نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے اتوار سے مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے: رانا ثنا اللہ
عرفان صدیقی کی محبت
حافظ نسیم خلیل نے اس موقع پر کہا کہ عرفان صدیقی سچے عاشق رسولﷺ تھے۔ ان کی تحریروں خاص طور پر ’’مکہ مدینہ‘‘ کتاب میں ان کی اللہ اور اس کے آخری رسول ﷺ سے عقیدت، عشق و محبت کی خوشبو محسوس کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اجتماعی دعا میں شرکت
نامور شخصیات، سینیئر صحافیوں، کالم نگاروں، عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد اجتماعی دعا میں شریک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنزہ: جھیل میں سیوریج پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا، سیاح کا اظہارِ تشکر
خراجِ عقیدت
اس موقع پر شرکاء نے سینیٹر عرفان صدیقی کی علمی، ادبی، صحافتی اور سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک صاحبِ علم، دردمند انسان اور سنجیدہ فکر روشن مزاج رہنما تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور پارلیمانی کردار کے ذریعے معاشرتی شعور بیدار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن،4 خوارج جہنم واصل
تعزیت کا سلسلہ
مرحوم کے بیٹوں عمران صدیقی، نعمان صدیقی، بھائیوں اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
انتقال کی اطلاع
سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے بعد 11 نومبر کو اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات سے ملک ایک صاحبِ بصیرت دانشور، صحافی اور محبِ وطن سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا۔








