قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس نیا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا، نئے نوٹیفیکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہو گی۔
آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔ مجوزہ آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کی 35 ویں سالگرہ پر دیپالپور بار روم میں کیک کاٹنے کی تقریب، وکلاء و صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت
آرمی چیف کی نئی مدت
مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ نئے نوٹی فکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔ آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مہمند میں پاک فوج کی بروقت کارروائی، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا
کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا انتخاب
مجوزہ آرمی ایکٹ کے مطابق وزیراعظم آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے۔ اس ایکٹ میں کہا گیا کہ کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت ملازمت 3 سال ہو گی اور اُنہیں تین سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور لاکھوں کی نقدی چوری ہونے کا معما حل، مدعی کا سگا بھائی ہی چور نکلا
وزیر قانون کی وضاحتیں
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہو گی۔ وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کریں گے اور ان کی تقرری کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جب تعیناتی ہوگی۔ اعظم نذیر نے مزید کہا کہ قانون نے وضاحت کی ہے کہ چیف آف ڈیفنس کا عہدہ اپوائنٹمنٹ سے 5 سال کا ہوگا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
وزیر قانون نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔








