میں تین بار پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں، واپس رجوع کرنے کی اب سکت نہیں، چوتھی بار پھر نکال دیں گے، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے بے شک میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے لیکن میرا ووٹ پی ٹی آئی کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری، زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم آگیا
پارٹی سے واپسی کی خواہش
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ چاہیں گے پارٹی سے واپس رجوع کیا جائے؟ شیر افضل مروت نے جواب دیا: نہیں بالکل نہیں، میرے دل میں سکت نہیں ہے۔ تین دفعہ انہوں نے نکالا ہے، چوتھی دفعہ پھر نکالیں گے، کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کا ٹک ٹاکرز کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاری و مقدمات درج
عوام کی حمایت کی ضرورت
پارٹی کے لئے اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔ عمران خان نے جن لوگوں کو ذمہ داری دی ہے اب ان کا کام بنتا ہے کہ وہ عوام کو نکالیں، دکھائیں، کہ قوم کو کس طرح سے اٹھانا ہے۔ 9 مئی کے بعد ہم نے اٹھایا تھا، جس پر لوگوں نے تنقید کی کہ عمران خان کا سودا تھا، بیچ رہا تھا۔ تو وہی سودا آج ہے، آپ بھی بیچ لیں۔
ٹویٹر پر گفتگو
️جرنلسٹ: "کیا آپ چاہیں گے کہ پارٹی سے واپس رجوع کیا جائے؟"
️شیر افضل خان مروت: "نہیں بالکل نہیں، میرے دل میں سکت نہیں ہے۔ تین دفعہ انہوں نے نکالا ہے، چوتھی دفعہ پھر نکالیں گے۔"
️جرنلسٹ: "کیا آپ تن تنہا خان کے لیے کچھ نہیں کر سکتے؟"
️شیر افضل خان مروت: "میں اکیلا… pic.twitter.com/r2p0VmREpa— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) November 13, 2025








