جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ دلیرانہ اور خوش آئند ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
سابق سینیٹر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا استعفے کا فیصلہ دلیرانہ اور خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے سٹیٹ آف دی آرٹ ”نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کر دیا
ججز کی ہمت کی تعریف
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا ایسے دور میں جہاں ضمیروں کے سودے عام ہوں، آزادی کے بجائے غلامی کے طوق فخر سے پہنے جائیں، وہاں اِن جج صاحبان کا آئین اور اصولوں کی خاطر عہدوں اور مراعات کو ٹھکرانا تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
مزید خیالات
مزید لکھا: ایسے دستور کو صبح بے نور کو۔۔۔میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر منہلہ کا استعفی کا فیصلہ دلیرانہ اور خوش آئند ہے۔ ایسے دور میں جہاں ضمیروں کے سودے عام ہوں، آزادی کے بجائے غلامی کے طوق فخر سے پہنے جائیں، وہاں اِن جج صاحبان کا آئین اور اصولوں کی خاطر عہدوں اور مراعات کو ٹھکرانا تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
ایسے…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 13, 2025








