گٹر میں گر کر 5سالہ بچی جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا گہرے دکھ کا اظہار، رپورٹ طلب کر لی
واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر کالونی میں گٹر میں گر کر 5 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا بیان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ افسوسناک واقعے کے پیش نظر انہوں نے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔








