وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل کم سینگ ہائپ کی ملاقات، ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق
ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے “گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ” کے ڈائریکٹر جنرل کِم سینگ ہائپ (Kim Sang-hyup) نے برازیل کے شہر بیلم میں منعقدہ کوپ 30 کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ ملاقات میں ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد “گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ” کی پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔ جی جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی بمباری: خواتین اور بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
کاربن کریڈٹس میں تبدیلی
عالمی کاربن مارکیٹ کے رہنما جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش کی۔ جی جی جی آئی پنجاب کو صوبائی سطح کے کاربن کریڈٹ پروگراموں میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ ٹاؤن میں کمسن ڈرائیور کی غفلت سے اندوہناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
ماحولیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ مریم نواز اور کِم سینگ ہائپ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے امور پر گفتگو کی۔ کِم سینگ ہائپ نے پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کی تعریف کی اور تاریخی سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے خطاب کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویریؒ کے 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز، 15 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان
ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اظہار
کِم سینگ ہائپ نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ویژن نے پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے عزم کو مضبوط کیا ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ملکر ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا میں 3 خواتین پر تشدد کا نوٹس ، رپورٹ طلب کر لی
جی جی جی آئی کی معاونت کا ذکر
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آپ کے تجربات اور معاونت سے ماحولیاتی بہتری کے ویژن کو آگے بڑھانا ہمارے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کِم سینگ ہائپ اور جی جی جی آئی کی ماحولیاتی بہتری کیلئے خدمات کی تعریف کی۔ مریم نواز نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیر، سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی میں اضافہ
جی جی جی آئی کا کردار
گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ (جی جی جی آئی) کاربن فنانس کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں گرین مالی امداد کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جی جی جی آئی عالمی ادارہ ممالک کو بین الاقوامی کاربن مارکیٹس میں شرکت کی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس کے تعاون سے پنجاب اپنی موجودہ موسمیاتی بہتری کی کوششوں کے ساتھ گرین فنانسنگ کی عالمی مارکیٹ میں داخل ہو سکے گا۔
ملاقات کے شرکاء
سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزراء راناسکندر حیات، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف اور ڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی ملاقات میں موجود تھے۔








