پاکستان میں عوامی سطح پر سائنس کی ترویج کے لیے قومی نیٹ ورک قائم

نئے قومی نیٹ ورک کا قیام

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سائنس کی تعلیم، صحافت اور عوامی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا قومی نیٹ ورک قائم کر دیا گیا ہے۔ اس نیٹ ورک کا نام پاکستان نیٹ ورک فار سائنس کمیونی کیشن (PNSC) رکھا گیا ہے۔یہ اقدام لاہور میں یونیورسٹی آف دی پنجاب کے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا میں منعقد ایک مشاورتی اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں “انفارمیشن انٹیگریٹی، ریشنلِسٹ میڈیا اینڈ پبلک انٹرسٹ ڈسکورس” کے عنوان سے ایک تحقیقی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری

تحقیقی رپورٹ کی تفصیلات

یہ رپورٹ ڈاکٹر شفیق احمد کمبوہ اور عدنان رحمت نے تحریر کی ہے اور اسے انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ (IMS) کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ، ایڈووکیسی اینڈ ڈیولپمنٹ (IRADA) نے تیار کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سائنسی تحقیق اور عوامی مکالمے کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے سائنسی ابلاغ کو مضبوط بنانا نہایت ضروری ہے۔ مؤثر سائنس ابلاغ سے عوامی شعور میں اضافہ، شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور نئی نسل میں سائنسی سوچ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملبہ گرنے کا خطرہ، اسرائیلی سٹاک مارکیٹ کے قریب کئی عمارتوں کو سیل کر دیا گیا

نیٹ ورک کے مقاصد

اجلاس میں شریک ماہرین نے کہا کہ رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے قائم کیا جانے والا یہ نیٹ ورک سائنسی اداروں، جامعات، میڈیا، پالیسی سازوں اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا تاکہ سائنسی ابلاغ اور صحافت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔اعلان میں بتایا گیا کہ نیٹ ورک کا مقصد سائنس سے متعلق درست معلومات کی فراہمی، صحافیوں اور مواد تخلیق کرنے والوں کی تربیت، اور سائنسی خبروں کے معیار میں بہتری لانا ہے۔ ساتھ ہی یہ نیٹ ورک سائنسی معلومات کے غلط استعمال اور گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ کے خلاف کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پی ٹی آئی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم، نجی ٹی وی کا دعویٰ

ماہرین کی آراء

ڈاکٹر شفیق احمد کمبوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سائنس کمیونی کیشن کو اب بھی رسمی نوعیت کا سمجھا جاتا ہے۔جب تک جامعات اور سائنسی ادارے اپنی تحقیق کو عوامی فہم کے قابل نہیں بنائیں گے، ہماری سائنس لیبارٹریوں اور لائبریریوں تک محدود رہے گی۔رپورٹ کے شریک مصنف عدنان رحمت نے کہا کہ سائنس دانوں، کمیونی کیٹرز اور صحافیوں کے درمیان تعاون سے ہی سائنسی شواہد پر مبنی عوامی مباحث ممکن ہو سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ معلومات

ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سویرہ شامی نے کہا کہ نیا نیٹ ورک مقامی سائنسی تحقیق اور اداروں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، جو اکثر میڈیا میں نظر انداز ہو جاتی ہیں۔جاری اعلامیے کے مطابق میڈیاستان اس نیٹ ورک کا ڈیجیٹل سیکرٹریٹ ہوگا جو تربیت، تحقیق اور رابطہ کاری میں معاونت فراہم کرے گا، جبکہ مجموعی طور پر یہ منصوبہ آئی ایم ایس کے تعاون سے چلایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...