آئین پاکستان سیاسی کشمکش کی نذر ہو کر اپنی موت آپ دفن ہو گیا،شوکت بسرا
پاکستان کے سیاسی حالات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے نہ صرف ملک کے اہم ترین اداروں نیب، الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ، اور اعلیٰ عدالتوں کو شدید نقصان پہنچایا، بلکہ انہوں نے پاکستان کے بنیادی آئینی ڈھانچے کو بھی دفن کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری بنیادی تعلیم ایسے معیار کی نہیں جس سے اچھے بیچلرز پیدا ہو سکیں، اچھی بنیاد رکھے بغیر بہتر نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی، شاہد خاقان عباسی
آئین کا مستقبل
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان جو ملک کی بقا اور وفاقی اتحاد کا واحد معاہدہ اور سنگ بنیاد سمجھا جاتا تھا، آج ان کی ناہمواریوں اور سیاسی کشمکش کی نذر ہو کر اپنی موت آپ دفن ہو گیا۔ آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور ججز کی حیثیت اسٹیبلشمنٹ اور فارم 47 کی جعلی حکومت کے ملازمین کی ہو گی۔
شوکت بسرا کا بیان
نواز شریف، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے نہ صرف ملک کے اہم ترین اداروں نیب، الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ، اور اعلیٰ عدالتوں کو شدید نقصان پہنچایا، بلکہ انہوں نے پاکستان کے بنیادی آئینی ڈھانچے کو بھی دفن کردیا
آئین پاکستان، جو ملک کی بقا اور وفاقی اتحاد کا واحد معاہدہ…— Shaukat Basra (@sh_basra) November 13, 2025








