سپریم کورٹ کے دونوں مستعفی ججز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کیا جا رہا ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ
مبشر لقمان کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے دونوں ججز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی تنظیمی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، قرار داد میں وفاقی حکومت سے کیا مطالبہ کر دیا ۔۔؟ جانیے
ججز کی پرواز کی تیاری
اپنے ایک ٹویٹ میں مبشر لقمان نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ استعفیٰ دینے کے بعد آج رات ہی کینیڈا کیلئے اڑان بھرنے کی تیاری کر چکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے اقدام
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ حکومت کی طرف سے دونوں ججز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔








