زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون نے سی پیک میں نئی توانائی کا جذبہ پیدا کیا

وجاہت حسین کا تجربہ

چھونگ چھنگ(شِنہوا) سفيد لیب کوٹ اور دستانے پہنے وجاہت حسین ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کی ایک تجربہ گاہ میں اپنے تجربے پر پوری توجہ کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ کالج آف ایگرونومی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے پروفیسر ژو یونگ ہونگ نے بتایا کہ وجاہت حسین آلو کے وائرس سے پاک افزائش کا تجربہ انجام دے رہے ہیں۔ ایسے تجربات بین الاقوامی طلباء کو نظریاتی علم کے عملی استعمال کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے رہائی اور اقتدار کے لیے ڈیل ہی کرنی ہے تو امریکہ کی بجائے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سے بھی کی جا سکتی ہے، عثمان مجیب شامی

ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کا تعارف


چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں واقع ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی ایک معروف زرعی یونیورسٹی ہے اور یہ چین میں "ہائبرڈ چاول کے بانی" کہلانے والے معروف سائنسدان یوآن لونگ پھنگ کا مادر علمی بھی ہے۔ وجاہت حسین اس یونیورسٹی کے کالج آف ایگرونومی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے طالب علم ہیں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں میں مزید اضافے کے لئے چین آنے سے قبل پاکستان میں اپنی انڈرگریجویٹ تعلیم مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں، 9 افراد ہلاک

وجاہت کا انتخاب اور مقاصد

وجاہت حسین نے کہا کہ میں نے ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی اس لئے منتخب کی کیونکہ یہ گرم اور نیم گرم علاقوں کی زرعی تحقیق میں بہترین شہرت رکھتی ہے جو پاکستان کے موسم سے قریبی مطابقت رکھتی ہے۔ میرا خاندان کئی نسلوں سے کاشتکاری سے منسلک ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ چین میں آلو کی کاشت سے متعلق ٹیکنالوجی سیکھ کر وطن واپسی پر اپنے علاقے کی زرعی ترقی میں حصہ ڈال سکوں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی ملزمان میں ملٹری ٹرائل کے لیے پک اینڈ چوز کیسے کیا گیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی کا خواجہ حارث سے استفسار

چین کی زرعی کامیابیاں

وجاہت کے مطابق چین نے زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں شاندار ترقی کی ہے۔ وجاہت نے کہا کہ درست کاشتکاری اور فصلوں کی مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی سے لے کر جین ایڈیٹنگ اور پائیدار طریقوں تک چین کی زرعی کامیابیاں متاثر کن ہیں۔ مجھے خاص طور پر ریموٹ سینسنگ، خشک سالی کی نگرانی اور جدید زراعت میں چین کی ایپلی کیشنز میں دلچسپی ہے جو واضح طور پر دکھاتی ہیں کہ ٹیکنالوجی کس طرح جدید زراعت کو بدل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت خود کو سپر پاور سمجھ رہا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن لڑنا جانتے ہیں :ناصر حسین شاہ

تعلیمی تعاون اور تحقیق

چین کی صف اول کی زرعی جامعات میں شامل ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی طویل عرصے سے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ تعلیمی تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔ کالج آف ایگرونومی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے ڈین دیان چھیو لیو کے مطابق کالج نے آلو کی صنعت کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور پاکستان، قازقستان اور نیپال سمیت کئی ممالک کے ساتھ مشترکہ تحقیقی منصوبے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایرانی کیفے کیوں بند ہو رہے ہیں؟

زرعی ماہرین کی تربیت

دیان چھیو نے بتایا کہ بالخصوص ہم نے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعلیمی روابط قائم رکھے ہیں اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ بہت سے پاکستانی طلباء اس وقت ہمارے کالج میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور تحقیق میں مصروف ہیں۔ ان کی نظریاتی بنیادیں مضبوط ہیں اور عملی میدان میں انہوں نے نمایاں نتائج حاصل کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ 2سال کی سزا کاٹنے کے بعد ملزم نے بیوی، بیٹی، سسر سمیت 4افراد قتل کر دیئے

چین-پاکستان معاشی راہداری

ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی اور پاکستان کے درمیان زرعی منصوبوں اور تعلیم میں تعاون دونوں ممالک کے درمیان نچلی سطح پر عملی اشتراک کی ایک شاندار مثال ہے۔ زرعی تعاون میں اضافہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں نئی روح پھونک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

اسکیمز اور پروگرامز

چین اور پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے پاکستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ زرعی ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تربیت کے لئے ایک ہزار زرعی ماہرین کو چین بھیجے گی۔ کئی منصوبے پہلے ہی شروع کئے جا چکے ہیں۔ اپریل میں شانشی صوبے میں’’پاکستان ایگریکلچرل ٹیلنٹ ٹریننگ پروگرام" شروع کیا گیا جس میں شرکاء نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی میں بیجوں کی پیداوار اور پراسیسنگ، مویشیوں کی بیماریوں کی نگرانی اور انسداد کے علاوہ دیگر موضوعات پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اگست میں 86 پاکستانی زرعی تربیت یافتگان اسلام آباد سے سیچھوان صوبے روانہ ہوئے تاکہ جدید ٹیکنالوجیز اور انتظامی طریقوں کی تربیت حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا کا ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان

وجاہت حسین کی عزم

وجاہت حسین نے کہا کہ اس عملی تربیتی پروگرام اور چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی نے ان کے چین میں تعلیم حاصل کرنے کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے اور پاکستانی طلباء کے لئے یہاں اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع پیدا کئے ہیں۔

مستقبل کی امیدیں

پروفیسر لیو نے مستقبل کے بارے میں امید ظاہر کی کہ ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی چین کے اعلیٰ زرعی تعلیمی نمائندہ ادارے کے طور پر پاکستان کے ساتھ زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو مزید وسعت دے گی، دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان تبادلوں کو فروغ دے گی اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی میں نئی توانائی شامل کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...