مفتی عبدالرحیم کی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سفیر شیخ نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
مفتی عبدالرحیم کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرپرست اعلیٰ جامعۃ الرشید، چانسلر الغزالی یونیورسٹی و صدر مجمع العلوم الاسلامیہ مفتی عبدالرحیم نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سفیر شیخ نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پی ایس ای آر کے تحت پنجاب بھر میں گھر گھر سروے شروع، مستقبل میں یہ سروے عوام کے لیے کتنا مفید؟ اہم تفصیلات جانیے
تاریخی دفاعی معاہدے پر مبارکباد
مفتی عبدالرحیم نے ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر سعودی عرب کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مملکت خدادادِ پاکستان کو حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف عطا فرمایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی 26 سال پرانی پیشگوئی جو بالکل درست ثابت ہوئی
وفد کے اراکین
وفد میں وفاقی شرعی عدالت کے جج جسٹس ڈاکٹر محمد انور شاہ، انجینئر مولانا عثمان یوسف، اور ڈاکٹر مفتی رشید احمد خورشید بھی مفتی عبدالرحیم کے ہمراہ تھے۔
سیمینار کی تیاری
اس حوالے سے جامعۃ الرشید کی زیر نگرانی سالہا سال سے قائم تھنک ٹینک CPRD کے زیر اہتمام بہت جلد علمی، تحقیقی سیمینار پر بھی مشاورت ہوئی۔








