دہشتگردی دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، چارلس سوم کی سالگرہ تقریب سے وزیراعظم کا خطاب

سالگرہ کی تقریب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 60 ہزار سے زائد افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی، سموگ کے خلاف آگاہی مہم میں مدد کریں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا خطاب

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

وزیرِ اعظم کا پیغام

’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں، انہوں نے دولتِ مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہیں، برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنر مندی کے تاریخی منصوبے مکمل کیے۔ ہائی کمشنر جین میریٹ کی ذاتی دلچسپی سے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہوئیں۔

دعوت کا اعلان

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...