چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں سے ملاقات
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی پریکٹس دیکھی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی پنجاب کمیٹی کا اجلاس، حکومت پرنٹ میڈیا تعلقات اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر تفصیلی گفتگو
محسن نقوی کا دورہ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی تھے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں حالیہ پیشرفت پر بات چیت
سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو جانفشانی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے پریکٹس کے لیے موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دورہ جاری رکھنے پر مہمان کھلاڑیوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوکلیئر سکیورٹی سسٹم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حوالے سے پر اعتماد ہیں: پاکستان
کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی
محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، آپ کا دورۂ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے۔ پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا مقروض رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ایف نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کر لی۔
پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات
محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین قیدیوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 825 تک پہنچ گئی
سری لنکن ہائی کمشنر کا بیان
سری لنکن ہائی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اُنہوں نے مختلف ممالک میں خدمات انجام دی ہیں لیکن وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
میچ کی تیاری
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے میچ کی تیاری کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا.








