پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل ہوگئی
پی سی بی کا PSL فرنچائز معاہدوں کی تجدید کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ اداکارہ 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
نئی فیس کے ساتھ معاہدوں کی تجدید
چنانچہ اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے۔ ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات
ویلیوایشن کے طریقہ کار کی شفافیت
فرنچائز کے دس سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور جارٹرڈ فرم ای وائے مینا (EY MENA) کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا انتظام بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش قرار
ملاقاتوں کا مقصد
ان ملاقاتوں میں فرنچائزز مالکان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ ویلیو ایشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیں اور اس حوالے سے جو بھی سوالات ہیں وہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر ابراہیم حسن مراد نے عالمی امن ثالثی پارلیمنٹ کے قیام کا مطالبہ کر دیا
نئی فرنچائز ٹیموں کی ممکنہ قیمت
اس کے علاوہ پی سی بی کو چارٹرڈ فارم ای وائی مینا کی جانب سے دو نئی PSL فرنچائز ٹیموں کی ممکنہ پرائس بارے رپورٹس بھی موصول ہو گئی ہیں، دونوں ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر
نئی فرنچائز کے لیے ممکنہ شہروں کی فہرست
نئی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی ٹیموں کے لیے جن شہروں کے ناموں کی چوائس دی جائے گی ان میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں۔
پی سی بی کا عزم
پی سی بی کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام شراکت داروں کے ساتھ منصفانہ، شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات برقرار رکھے جائیں گے، کیونکہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر پہچان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے。








