جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
حلف اٹھانے کی تقریب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دوسرے نیشنل سکولز شطرنج چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد، ذہین طلبہ کا قومی سطح پر ذہنی مقابلہ
شرکاء کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، بلاول بھٹو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اعلیٰ حکام کی شرکت
تقریب میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ وفاقی وزرا عطا تارڑ، احسن اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔








