سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کر دیا
جسٹس مسرت ہلالی کا آئینی عدالت میں جج بننے سے انکار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے خراب صحت کی بنا پر جج بننے سے عذر کر لیا ہے۔
آئینی عدالت میں ججز کی تعداد میں اضافہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آئینی عدالت میں ججز کی تعداد 13 ہونے جا رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے کمرے کورٹ نمبر 1 میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنی عدالت لگائیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل کر دیا جائے گا۔








