پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر: ارشد ندیم سمیت پاکستان جیولین تھرو ٹیم ایئرپورٹ پر پھنس گئی
پرواز میں تاخیر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریاض جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ پاکستان جیولین تھرو کا دستہ ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو لوگ بھی ظلم کر رہے ہیں، اب بس کر دیں” گوادر میں شہید ہونے والے شہری کی بیوہ نے ہاتھ جوڑ دیے
پرواز کا شیڈول
روزنامہ جنگ کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز کو 9 بج کر 25 منٹ پر ٹیک آف کرنا تھا، فلائٹ کا وقت اب دوپہر 12 بج کر 15 منٹ بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد
جیولین تھرو کا دستہ
پاکستان کے جیولین تھرو کے دستے اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، یاسر سلطان اور کوچ سلمان اقبال بٹ نے اسی فلائٹ کے ذریعے ریاض جانا ہے۔
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز
پاکستان جیولین تھرو کا دستہ اور ارشد ندیم ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں حصہ لیں گے۔








