متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی تعطیلات
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کےلیے دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، نسل کشی مہم ختم کی جائے :اسحاق ڈار
تعطیلات کی تاریخیں
عرب میڈیا کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 2 اور 3 دسمبر (منگل اور بدھ) کو عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
چھٹیوں کا مجموعہ
یاد رہے امارات میں سنیچر اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے، قومی دن کی تعطیل مل کر نجی سیکٹر کے ملازمین کو پانچ دن میں چار چھٹیاں ملیں گی۔ سرکاری شعبے میں کام کرنے والے ملازمین اور کارکنوں کو بھی اسی طرح چار دن کی چھٹیاں ملیں گی۔
قومی دن کی تاریخ
واضح رہے متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ 2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی جس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ متحد ہوئی تھیں جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔








