شادی کی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے، کاجول کے بیان کے بعد اجے کا بیان وائرل
کاجول کے شادی سے متعلق بیان پر اجے دیوگن کا ردعمل
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار کاجول کے شادی سے متعلق دیئے گئے بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن کا ردعمل آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا انتقال ہوگیا
محبت کے بدلتے نظریے
کاجول نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران محبت کے بدلتے نظریے اور نئے دور کے رشتوں پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے تنازعہ، ایلون مسک کے والد میدان میں آگئے، بیٹے کی غلطی کی نشاندہی کردی
تجدید اور ایکسپائری کا آپشن
ٹوئنکل کھنہ نے کاجول سے پوچھا تھا کہ کیا شادی کی کوئی ایکسپائری اور تجدید کا آپشن ہونا چاہیے؟ اس پر کاجول نے اتفاق کیا جب کہ ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اس بات سے اختلاف کیا۔
کاجول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ایسا ہی سمجھتی ہوں، آخر کیا ضمانت ہے کہ آپ صحیح وقت پر صحیح شخص سے شادی کریں گے؟ تجدید کا آپشن ہونا منطقی بات ہے اور اگر ایکسپائری ڈیٹ ہو تو کوئی زیادہ دیر تک تکلیف نہیں برداشت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی لاہور ڈمپر مافیا کے خلاف میدان میں آ گئی، پنجاب حکومت کو 7 روز کی ڈیڈ لائن دیدی
اجے دیوگن کا نقطہ نظر
بعد ازاں اجے دیوگن نے ایک الگ انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں محبت کے معنی وقت گزرنے کے ساتھ بدل گئے ہیں، اب یہ ایک معمولی اور عام سی چیز بن گئی ہے، اب محبت پہلے جیسی نہیں رہی، لفظ محبت یا آئی لو یو اتنا زیادہ اور بے مقصد استعمال ہونے لگا ہے کہ اس کا مطلب ہی کھوگیا ہے، ہمارے عہد میں آئی لو یو کہنا ایک بہت بڑی بات ہوتی تھی، اب لوگ اس لفظ کی گہرائی کو نہیں سمجھتے۔
یہ بھی پڑھیں: کولوسس اور ایکس اے آئی: وہ پراسرار سپر کمپیوٹر جو چلانے کے لیے 10 لاکھ گیلن پانی اور 150 میگا واٹ بجلی کا محتاج ہے
معاشرتی تبدیلی کا اثر
اداکار آر مادھوون نے ان سے اتفاق کیا اور کہا کہ ماضی کی جنریشن محبت کو عظیم خلوص سمجھا کرتی تھی، یہاں تک کہ جب ہم ایک کارڈ پر سائن کرتے تو اسے بہت سنجیدگی سے لیتے تھے، اس پر اجے دیوگن نے کہا کہ اب تو ہر میسیج پر ہارٹ ایموجی یا اس کا اختتام لو پر ہوتا ہے۔
کاجول اور اجے دیوگن کی محبت کی داستان
واضح رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کی پہلی ملاقات 1995 کی فلم ہلچل کے سیٹ پر ہوئی جس کے 4 سال بعد دونوں نے شادی کر لی۔








