جسٹس منصور اور جسٹس اطہر کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان کی سپریم کورٹ میں استعفے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے 2 ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
وداعی ملاقاتیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بھول گیا تھا پاکستانی قوم اور افواج کبھی نہیں جھک سکتے، ترجمان پاک فوج
ساتھی ججز کی صلاح
ذرائع نے کہا کہ ساتھی ججز نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہرمن اللہ کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور آخری وقت تک دونوں کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
آخری فیصلہ
ذرائع کے مطابق ساتھی ججز کے اصرار کے باوجود دونوں ججز اپنے فیصلے پر قائم رہے اور ملاقاتیں کرنے کے بعد استعفیٰ دیا۔ پھر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔
عہدے سے استعفیٰ
واضح رہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔








