سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
27th Constitutional Amendment Approved
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ٹریڈ ونگ کے جنرل سیکرٹری شوکت محمود بٹ کے چچا افضل حسین بٹ کا انتقال
Gazette Notification Issued
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا، ایوان زیریں اور بالا سے 56 ترامیم منظور کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک میں حجاب پر پابندی کو تعلیمی اداروں تک بڑھانے کا منصوبہ
Key Changes in the Amendment
واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت اور وفاقی و صوبائی اختیارات سمیت کئی اہم آئینی دفعات سے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، ججز کے تبادلے کی اختیار میں تبدیلی، عسکری سربراہی ڈھانچے میں ترمیم، اور ایک نئے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر غور کیا گیا تھا۔
Cabinet Approval
آئینی ترمیم کا مسودہ سب سے پہلے وفاقی کابینہ سے منظور کیا گیا تھا، گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور عدلیہ سے متعلق قوانین میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔








