وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی، علی محمد خان کی میڈیا سے گفتگو
نئے ججز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، نوٹیفکیشن کے تحت وفاقی آئینی عدالت میں کل 6 ججز شامل ہوں گے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق آئینی عدالت کے ججز ہوں گے۔
مزید ججز کی تفصیلات
وفاقی آئینی عدالت کے دیگر ججز میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہوں گے۔ بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ بھی آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔








