امیتابھ بچن دھرمیندر کی ہسپتال سے لیک ہونے والی ویڈیو پر شدید برہم
امیتابھ بچن کا دھرمیندر کی ویڈیو لیک پر غصہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی ہسپتال کے کمرے سے بنائی گئی ویڈیو لیک ہونے پر پھٹ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات سے معاملات طے نہ پائے تو کیا ہو گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کھل کر بول پڑے
ویڈیو لیک اور ہسپتال کی صورتحال
بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبریں نشر کیے جانے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھرمیندر کی ہسپتال میں موجودگی کی ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں دھرمیندر کو ہسپتال کے بیڈ پر انتہائی نازک حالت میں دیکھا گیا۔ ان کے بیڈ کے پاس ان کی پہلی اہلیہ پرکاش کور، اداکار سنی دیول اور بوبی دیول بھی انتہائی افسردگی کی حالت میں موجود تھے۔
धर्मेंद्र जी का हॉस्पिटल का वीडियो लीक कर दिया गया! pic.twitter.com/DpkWZMQjbs
— Sourabh Sharma (@SourabhPaliya) November 13, 2025
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید
اہل خانہ کی پرائیوٹس کی خلاف ورزی
بھارتی میڈیا کے مطابق لیک ویڈیو دھرمیندر کے اہل خانہ کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
امیتابھ بچن کی مذمت
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لیک ویڈیو پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی اخلاقیات موجود نہیں، نہ ہی ذمہ داری کا احساس ہے، اس نازک لمحے کا خیال کئے بغیر محض ذاتی فائدے کیلئے‘۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لیک ویڈیو کیلئے ناقابل نفرت کا لفظ بھی بار بار استعمال کیا۔








