دھرمیندر کی نجی ویڈیو لیک کرنے پر ممبئی کے ہسپتال کا سٹاف ممبر گرفتار
دھرمیندر کی نجی ویڈیو کی وائرل ہونے پر کارروائی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار دھرمیندر اور ان کے خاندان کی انتہائی نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے ایک سٹاف ممبر کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا تنخواہ دار طبقے پر بجٹ میں کتنا ٹیکس لگے گا؟
ویڈیو کی تفصیلات
یہ ویڈیو اُس وقت سامنے آئی جب 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو گزشتہ روز ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا، ویڈیو خفیہ طور پر بغیر اجازت ریکارڈ کی گئی تھی جس میں دھرمیندر کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کیلئے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی؟
خاندان کی موجودگی
ویڈیو میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ساتھ موجود تھے۔ پوتے کرن اور راج ویر دیول بھی وہاں موجود نظر آئے۔ ویڈیو میں دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور بھی شدید افسردہ دکھائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کے سعودی کلب کے ساتھ معاہدے کی آخری تاریخ 30 جون، مستقبل کیا ہوگا؟
سوشل میڈیا کا ردعمل
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا اور اس حرکت پر سٹاف ممبر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جس ہسپتال ملازم نے یہ نجی ویڈیو بنائی اور شیئر کی، اسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے
میڈیا کی مداخلت
یاد رہے کہ گزشتہ روز سنی دیول نے گھر کے باہر موجود میڈیا کیمرا مینز کو سخت الفاظ میں ڈانٹا تھا جو ہر لمحہ ریکارڈ کرنے کی کوشش میں تھے۔
غلط خبر کا صدمہ
اس سے قبل دیول خاندان اُس وقت صدمے سے دوچار ہوا جب بھارتی میڈیا نے دھرمیندر کی وفات کی جھوٹی خبر چلا دی تھی جس پر ان کی بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالنی نے سخت ردعمل دیا تھا۔








