جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
انتقال کی خبر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر بند ، ایئرپورٹس اتھارٹی کا اعلان
انتقال کی تصدیق
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال شاہد رسول کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے زیادہ پرانی لگتی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ کا انکشاف
طبی حالت کی تفصیلات
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
شاہد رسول کی خدمات
واضح رہے کہ پروفیسر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔








