وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
آزاد جموں و کشمیر میں عدم اعتماد کی تحریک
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں بلا کر تین افراد نے مقامی فنکارہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
تحریک عدم اعتماد کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی طرف سے یہ تحریک جمع کرائی گئی ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 17 ارکان کے دستخط موجود ہیں جبکہ نئے وزیراعظم کیلئے فیصل راٹھور کا نام پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پاکستان واپس پہنچ گئیں
پیپلزپارٹی کی حکومت سازی کی منصوبہ بندی
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ "ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزادکشمیر میں حکومت بنائیں گے۔ فیصل راٹھور کو تجربہ ہے، وہ بہترین انداز میں حکومت چلائیں گے۔"
ن لیگ کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ
ن لیگ کی حکومت میں شمولیت سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا، "جب ہمارے پاس تعداد پوری ہے تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہے۔"








