اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے، طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے: خواجہ آصف
دورے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شاہ عبداللہ دوم 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اردن کے بادشاہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ ایوان صدر میں شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا。








