سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا :عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خلاف آئین اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو پارلیمنٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہورہی۔
یہ بھی پڑھیں: گھر چھوڑ کر جانے والے نوجوان کو موٹروے پولیس نے بس سے اتار کر خاندان کے حوالے کر دیا
آئینی بالادستی اور سویلین حکمرانی
سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ہے۔ تمام ادارے آئین کے تابع ہیں اور پارلیمنٹ سپریم ہے، یہی سویلین بالادستی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: لاہور میں شہری کے گھر میں گھس کر اغوا کرنے والا تھانہ اسلام پورہ کا حاضر سروس سب انسپکٹر نکلا اور میڈم سی ایم کہتی ہیں “پنجاب میں کرائم زیرو ہے”
پاک فوج کی قربانیاں
افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کو سرخرو کیا۔ پاک فوج نے مئی میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ ملک کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لئے گئے 6 سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی
جنرل عاصم منیر کی قیادت
جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے 10مئی کو تاریخ رقم کی۔ جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر بابر کی دفاع پاکستان کے اعتراف میں قوم نے ان کو عزت دی ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کی برتری
پاکستان کی بری فوج، فضائیہ اور نیوی دنیا کی پروفیشنل اور بہادر افواج میں سرفہرست ہیں۔ ایک رات میں 50 بل پاس کرنے والوں کو آئینی ترمیم پر اعتراض ہے۔








