گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری، FIR درج کرانے گئے تو چور نے باقی رقم بھی لوٹ لی

کراچی میں مشہور ادیب و گلوکار بیدل مسرور کا نقصان

کراچی (ویب ڈیسک) معروف ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر سے ملزمان نے 2 مختلف وارداتوں میں 70 لاکھ روپے چوری کر لیے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ادیب و گلوکار 30 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرا کے واپس گھر پہنچے تو نامعلوم ملزم گھر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چرا کر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل سے بھارتی سفارتکار کو کیوں نکالا گیا ؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

چوری کی تفصیلات

روزنامہ جنگ کے مطابق بیدل مسرور نے بتایا کہ انہوں نے ایک پلاٹ فروخت کیا تھا جس کا ٹوکن 30 لاکھ روپے تھا اور دوسری ادائیگی 40 لاکھ روپے کی گئی تھی۔ مذکورہ رقم حالات کے پیش نظر آئل کے ڈبوں میں رکھ کر دی گئی تھی جسے انہوں نے اپنے کمرے میں رکھ دیا تھا۔ بدھ کی شام 6 بجے کے قریب وہ آرٹس کونسل گئے اور رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گھر پہنچا تو کمرے کا سامان بکھرا ہوا تھا اور 30 لاکھ روپے جس آئل کے ڈبے میں رکھے تھے وہ غائب تھا۔ جمعرات کی شام سچل تھانے میں رقم کی چوری کا مقدمہ درج کرانے کے بعد جب گھر پہنچے تو کمرے میں 40 لاکھ روپے نقدی جو کہ آئل کے دوسرے ڈبے میں رکھی ہوئی تھی، وہ ڈبہ بھی غائب تھا۔ یہ ڈبہ نامعلوم ملزم یا ملزمان کمرے کی کھڑکی کی گرل توڑ کر لے گئے تھے۔

شکایات اور تحقیقات

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رقم میرے کمرے میں رکھی تھی جبکہ گھر میں اہلیہ، بیٹی اور بہو بھی موجود تھے۔ چوری کی دوسری واردات کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ ملزم کو اس بات کا پتہ تھا یا اسے بتا کر بھیجا گیا تھا کہ رقم آئل کے ڈبوں میں رکھی ہوئی ہے۔ پہلی واردات میں وہ ایک ہی ڈبہ اٹھا کر لے گیا جس میں 30 لاکھ روپے تھے، جس کے بعد ملزم نے چوری کی دوسری واردات میں کمرے سے 40 لاکھ روپے بھی لے اڑا۔ اس حوالے سے ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن باقی رند نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایچ او سچل اور ڈی ایس پی بیدل مسرور کی رہائش گاہ پر موجود ہیں اور جلد ہی چوری کی اس واردات کا معمہ حل کر لیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...